کالجز کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب عوام و علاقہ کے مفاد کے مطابق کیا جائے، مشتاق احمد غنی،
ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرا م کے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لینے کیلئے مہینے میں دو بار اجلاس منعقد کئے جائیں،صوبائی وزیر اطلاعات
منگل 23 دسمبر 2014 23:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم، مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ کالجز کی تعمیر کیلئے سائٹس کا انتخاب عوام و علاقہ کے مفاد کے عین مطابق کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرا م کے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لینے کے لئے مہینے میں دو بار اجلاس منعقد کئے جائیں۔
یہ ہدایت انہوں نے منگل کے روز پشاور میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پربعض ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس کے ساتھ مشاورت کے بعد جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کوپہنچائیں۔(جاری ہے)
مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ بہترین سروس کی فراہمی کیلئے ایمانداری اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنانا ہو گی۔
تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔ دفتروں میں محض بیٹھے رہنے سے وقت کے ضیائع کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے کالجز میں ہنگامی طور پر مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لئے مانیٹرز کا انتخاب جلد عمل میں لایا جائے گا۔ مذکورہ نظام کے قیام سے کالجز کی مجموعی کارکردگی، حاضری اور وہاں وسائل کی کمی سے متعلق معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔ وزیر اطلاعات کو اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 79فیصد حصہ استعمال کیا جا چکا ہے جس میں سے52منصوبوں میں سے 24 سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ 28نئی سکیموں پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کالجز کی سائٹس سمیت مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سیکر ٹری اعلیٰ تعلیم محمد علی شہزاد، چیف پلاننگ آفیسر رضا شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے ضمن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کالجز کی سیکیورٹی کو مربوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر بھی غور و بحث کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.