اوتھل ،غیر سرکاری تنظیم نے پہاڑی علاقے میں ڈیرہ ڈال لیا ، عوام کو بے قوف بنانے کی کوشش جاری

منگل 23 دسمبر 2014 23:07

اوتھل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) ایک غیر سرکاری تنظیم نے پہاڑی علاقے میں ڈیرہ ڈال لیا عوام کو بے قوف بنانے کی کوشش جاری فوٹو سیکشن کے علاوہ کچھ عملی کارکردگی نظر نہیں صرف این جی اوز گوٹھوں میں آکر سادہ لوح خواتین کو گمراہ بنا رہی ہیں تفصیلات کیمطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل کے علاقے سکن ودیگر علاقوں میں مائنز ڈیپارٹمنٹ کے نام پرعلاقے کی عوام کو صرف سبز باغ دیکھا کر بے وقوف بنا رہے ہیں اور فوٹو سیکشن کرکے رقم بٹورنے کا چکر رچا رہے ہیں علاقے کے ایک معتبر ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک غیر سرکاری تنظیم آئی ہے جو مائنز پر کام کرنے کا دعوی کررہی ہے لیکن آج تک ان کا عملی اقدامات نظر نہیں آتا صرف سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی خانہ پوری کررہے ہیں علاقے کی عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔