کراچی ،الیکشن ٹریبونل کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی

منگل 23 دسمبر 2014 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکشن ٹریبونل کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی تھی کہ کراچی الیکشن ٹریبونل جس کی سربراہی جسٹس (ر) ظفر علی شیراونی کررہے ہیں پر ان کو اعتبار نہیں کیونکہ وہ پیپلز پارٹی سے عناد رکھتے ہیں۔ لہذا ان کو ٹربیونل کے ہونے والے فیصلے پر بھی اعتبار بھی نہیں ہے ۔لہذا ٹربیونل میں زیر سماعت ps29 کی انتخابی عذد اری کو کسی اور ٹریبونل میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے وقت کی کمی کے باعث اس درخواست کی سماعت5 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔