پاکستان بھارت کا ہمسائیہ ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے بی جے پی اپنا ایجنڈا قائم کریگی، بھارتی وزیر داخلہ ،

آج بھی کشمیر میں غربت ہے عوام کی بنیادی سطح پر مشکلات ہیں ، بے روزگاری ہے اور دفعہ 370 کی وجہ سے اس میں کمی کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، راجناتھ سنگھ

منگل 23 دسمبر 2014 22:53

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کا ہمسائیہ ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے بی جے پی اپنا ایجنڈا قائم کریگی ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر میں دفعہ 307کی مخالفت کی انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیر میں غربت ہے عوام کی بنیادی سطح پر مشکلات ہیں ، بے روزگاری ہے اور دفعہ 370 کی وجہ سے اس میں کمی کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی دفعہ کیخلاف نہیں ہے بلکہ اگر کوئی ہمیں یہ سمجھائے اور دکھائے کہ اس دفعہ کی وجہ سے کشمیر میں کوئی فائدہ ہوا ہے تو بی جے ریاست میں نافذ دفعہ 370 کی مخالفت نہیں کریگی انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کشمیر میں اس دفعہ کی وجہ سے مشکلات ہی پیدا ہوجاتے ہیں انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو فائدہ نظر آرہا ہے تو ہمیں بتا دے انہوں نے کشمیر میں خصوصی پوزیشن کے حوالے سے بحث کیلئے تیار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بی جے پی کشمیر میں نافذ دفعہ 370پر بحث کیلئے تیار ہیں اور اگر کوئی بھی جماعت بی جے پی کو اس کے فوائد سے قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی تو اس سلسلے میں بی جے پی یہ باب بند کردیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرینگے جس کے بعد اس دفعہ میں ترمیم کے حوالے یس اقدامات اٹھائے جائینگے

متعلقہ عنوان :