وزیر اعظم نواز شریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی،

دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائیگا

منگل 23 دسمبر 2014 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آج( بدھ کو) کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی ۔دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا پشاور طرز کا اجلاس آج 11 جبے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیر اعظم انسداد دہشت گردی کمیٹی کا پلان آف ایکشن پارلیمانی رہنماؤں کے پیش کریں گے جس کے بعد پلان کی منظوری دی جائے گی ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :