چیف جسٹس کی زیرصدارت صوبائی چیف جسٹسز کا اہم اجلاس (آج) ہوگا،
دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں بارے اہم فیصلوں کا امکان، دہشت گردی کے مقدمات جلد سے جلد نمٹانے بارے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا،ذرائع
منگل 23 دسمبر 2014 22:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی صدارت میں اہم اجلاس (آج) بدھ کو ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انچارج ججوں کی شرکت متوقع ہے ۔اجلاس میں دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے جبکہ دہشت گردی عدالتوں سمیت چاروں ہائی کورٹس میں زیر التواء دہشت گردی اور سزائے موت کے قیدیوں کے مقدمات کی تفصیلات پہلے ہی طلب کی جاچکی ہیں جن پر اس اجلاس میں غورہوگا۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ‘ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور دہشت گردی عدالتوں کی ججز صاحبان شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس ناصر الملک نے ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حساس ترین مقدمات اور خاص طور پر دہشت گردی اور سزائے موت سے متعلقہ مقدمات جلد سے جلد نمٹائے جائیں اور اب تک جتنے مقدمات نمٹائے گئے ہیں یا زیرالتواء ہیں ان کی تفصیلات 23 دسمبر منگل کے روز تک سپریم کورٹ ارسال کی جائیں۔
ان بھجوائی جانے والی تمام تر رپورٹس کا جائزہ چوبیس دسمبرکے اہم ترین اجلاس میں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک نے پشاور واقعے میں زخمی ہونے والے سکول کے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے ججز کا جلد اجلاس بلایا جائے گا اس ضمن میں چیف جسٹس نے چوبیس دسمبرکو اس کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کے جلد سے جلد نمٹانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.