لاہور، شاد با غ کے علاقہ تاجپورہ روڈ میں گھر میں گیس لیکیج کے با عث سلنڈر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا ، خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی

منگل 23 دسمبر 2014 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) شاد با غ کے علاقہ تاجپورہ روڈ میں ایک گھر میں گیس لکیج کے با عث سلنڈر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں داخل کر وادیا جہاں پر دو کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے دھما کے کے با عث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،بتا یا گیا ہے کہ شاد با غ کے علاقہ تاجپورہ روڈگلی نمبر ایک مکان نمبر ایک کے رہائشی اسلم کی بیوی گیس سلنڈر میں کھا نا بنا رہی تھی کے اچا نک سلنڈر زور دار دھما کے کے ساتھ پھٹ گیا دھما کے کی آ واز دور دور تک سنی گئی پو لیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جن کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں داخل کر وادیا گیا جہاں پر دو کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :