پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگرس کی پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم سے ہاکی اور پی ایچ ایف کیلئے 50 کروڑ روپے کے اعلان کی اپیل

منگل 23 دسمبر 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگرس نے متفقہ طور پر پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قومی کھیل ہاکی اور پی ایچ ایف کیلئے 50 کروڑ روپے کا اعلان کریں۔ یہ بات گزشتہ روز پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ قرار داد میٹنگ کے آخر میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نواز لشکری رئیسانی نے پیش کی۔

جس کی کانگرس نے متفقہ طور پر منظور دی۔ اس کے علاوہ نواز رئیسانی نے وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی کہ وہ پی ایچ ایف کے عہدیداروں اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں جنہوں نے ایشین گیمز میں چیمئن ٹرافی اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سلور میڈل حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :