پیر مہر علی شاہکا 67واں سالانہ دورزہ عرس اختتام پذیر

دنیا واخرت میں کامیابی کی ضمانت اتباع رسول ﷺ میں ہے،مقررین

منگل 23 دسمبر 2014 21:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) عالم اسلام کے عظیم روحانی پیشوافاتح قادیانیت ، تاجدارگولڑہ رئیس المجددین حضرت پیر سید مہر علی شاہ رحمتہ اللہ کا 67واں سالانہ دورزہ عرس مبارک کی تقریبات گولڑہ شریف میں عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید شاہ عبدالحق شاہ نے اختتامی دعا کرائی جبکہ ا سموقع پر پیر معین الدین شاہ گیلانی ، پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی اور گولڑہ شریف کے دیگر مشایخ عظام بھی تھے پیر سید شاہ عبدالحق شاہ ، پیر سید معین الدین شاہ گیلانی ، پیر سید غلام نظام الدین جامی نے عر س مبارک کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا واخرت میں کامیابی کی ضمانت اتباع رسول ﷺ میں ہے آپ ﷺ کی محبت وغلامی ہی تمام مسائل کا حل ہے محبت رسول ﷺ کے نور کو بکھیر کر نفرتوں کی آگ پرقابو پایا جاسکتا ہے انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے نما زپنجگانہ سمیت تمام فرائض کی پابندی اور حقوق العباد کا ہر حال میں خیال رکھنے سمیت تاجدار کائنات رسول کریم ﷺ کی دربار اقدس میں زیادہ سے زیادہ درود وسلام کا نذرانہ پیش کرنے کے عمل کو معمول بنایا جائے معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے انھوں نے کہاکہ محبت رسول ﷺ ہی ایمان کی بنیاد ہے عرس مبارک کی اختتامی نشست میں حضرت پیر سید مہر علی شاہ رحمتہ اللہ کے مزار اقدس پر چادر چڑھاکر اختتامی دعا کی گئی عرس مبارک کی تقاریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عقیدت مند ومریدین شریک تھے اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ․

متعلقہ عنوان :