لاہور، آئی جی نیشنل ہائی ویزا ینڈ موٹروے پولیس کی ہد ایا ت پر این فا ئیو سنٹر ل کا قو می شا ہر ات پرتین گھنٹے خصوصی پٹرولنگ کا انعقاد

منگل 23 دسمبر 2014 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ذوالفقار احمد چیمہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزا ینڈ موٹروے پولیس کی ہد ایا ت پر این فا ئیو سنٹر ل نے قو می شا ہر ات پرتین گھنٹے خصوصی پٹرولنگ کا ا نعقاد کیا ہے ، جس کا بنیا دی مقصدٹریفک قوانین کا سختی سے نفاز اورعوام الناس کو ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی سے متعلق آ گاہی فراہم کر نا ہے ۔اس مہم کے دورا ن تمام ٹا ل پلا زہ اور قو می شا ہر ات پر خصوصی بریفنگ اور روڈ سیفٹی کیمپ لگا ئے گئے آئی جی زوالفقار احمد چیمہ نے تمام زونل اور سیکٹر کما نڈرز کو خصوصی ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس پٹرولنگ کی نگرانی کر یں گئے ۔

ڈ ی آئی جی بشیر احمد میمن نے مو قع پر قو می شا ہر ات پر مختلف سیکٹرز کا معا ئنہ کیا اور روڈ یوزرز کو ٹریفک ڈسپلن اور دھند سے متعلق حفا ظتی تدابیر کے حوالے سے خود بریف کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی محمد انکسار خان بھی اس مو قع پر مو جود تھے ڈ ی آئی جی بشیر احمد میمن نے اس دوران ڈ یوٹی پٹرو لنگ آفیسران سے بات چیت کر تے ہو ئے انہو ں کہا کہ بہترین اخلاق اورعزت کے ساتھ وائلیٹرزسے پیش آئیں اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض انتہائی محنت اور دیانت داری سے سر انجام دیں ، اور فرینڈلی پولیس کلچر کو جوکہ اس ادارے کا طرہ امتیاز ہے کو مزید فروغ دیں۔

ڈ ی آئی جی بشیر احمد میمن نے قو می شا ہر ات پر مختلف جگہوں پر رکے اور پٹرولنگ افسران کی پبلک ڈیلنگ اورعوام کو دوران سفرکسی قسم کی مشکل میں فراہم کی جانے والی مدد کے معیار کوچیک کیا۔ اور آفیسران کو ہدایات کیں کہ روڈ یوزرز کو بر وقت مدد پہنچائی جائے اور انہیں ٹریفک کے بنیادی قوائد و ضوابط سے آگاہ اور روڈ سیفٹی اقدامات کے متعلق بریف کیا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :