تھر میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات ہونے کی وجہ سے ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں،ایاز لطیف پلیجو

منگل 23 دسمبر 2014 21:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر میں قحط کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات ہونے کی وجہ سے ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں کیوں کے تھر کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں نے بے سہارا سمجھ کر توجہ نہیں دی ، امیر اور غریب کا فرق ختم کر کے کسانوں اور مزدوروں کے معصوم بچوں کی جانے بچائی جائیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ہمیشہ ملک کے عوام کا استحصال کرتاآ رہا ہے،ملک کے وسائل کو ہمیشہ کرپٹ حکمرانوں نے تین وال کر کے ملک کے خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،اور کرپٹ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ پر مبنی بیانات دیتے ہیں کے ہم نے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، اگر حکمرانوں اور افسروں نے کرپشن اور ذاتی مفادات چھوڑ کر ملک اور ملک کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو آج پشاور میں دہشتگردی اور تھر میں بھوک کی وجہ سے معصوم بچوں کی امواتیں نا ہوتیں۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والی پیپلزپارٹی کے رہنما روٹی کپڑا اور مکان کا نعرا دے کر، الیکشن کے دن پاؤ بریانی کی تھیلی دے کر شہیدوں کے داستان سنا کر عوام سے ووٹ لیتے ہیں، ووٹ لینے کے بدلے میں عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کرموت کے موں میں دھکیل دیتے ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عوام دشمن پالیسیاں ختم کر کے او روسائل کی منسفانہ تقسیم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :