تاریخ میں سانحہ پشاورجیسی بربریت کی مثال نہیں ملتی،سرداریوسف،

دہشت گردکسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے ،یہ درندے ہیں،کسی رعایت کے مستحق نہیں،وفاقی وزیر کادورہ پشاور،زخمیوں کی عیادت

منگل 23 دسمبر 2014 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ دہشت گردوں نے جس سفاکی اوربے دردی سے معصوم بچوں کوشہیدکیاتاریخ ایسی بربریت کی مثال نہیں ملتی،سانحہ پشاورقومی المیہ ہے وزیرمحمدنوازشریف اورپوری قوم اس افسوسناک سانحہ پرغمزدہ ہیں جسکی نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیامیں شدیدمذمت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردکسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے یہ درندے ہیں اورکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی طلباء کی عیادت کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے اس موقع وزیرمملکت پیرسیدامین الحسنات بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی شہیدوں کاخون رنگ لائیگا،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحدہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے اورملک میں امن وامان کے قیام کیلئے شروع کیاگیاہے اوراس مقصدکے حصول کیلئے پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اوردے رہی ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیرمملکت سردارمحمدیوسف اوروزیرمملکت امین الحسنات نے CMHکابھی دورہ کیااورسانحہ پشاورکے زخمی طلباء کومیں گلدستے پیش کئے اورشہیداء کی بلنددرجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :