سانحہ پشاور،ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی،سکول کے سامنے شمعیں روشن کیں، خاتون وکلاء دعا کے دوران آبدیدہ ہوگئیں

منگل 23 دسمبر 2014 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاورہائیکورٹ باراورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے سانحہ پشاورکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی،ریلی میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے بنیرز اٹھا رکھے تھے جس پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ ریلی میں شامل وکلاء دہشت گردی کے حوالے سے نعرے بازی بھی کررہے تھے -ریلی میں شامل وکلاء نے قومی پرچم بھی اٹھائے تھے،احتجاجی ریلی خیبر روڈ سے ہوتی ہوئی ورسک رودڈ پہنچی جہاں پر آرمی پبلک سکول کے سامنے اجتماعی دعا کی گئی ریلی میں شامل وکلاء نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا،ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار پشاور کی مشترکہ ریلی میں وکلاء نے واقعے میں شہید ہونیوالے بچوں کیلئے آرمی پبلک سکول کے سامنے پھول رکھے اورشمعیں بھی روشن کی گئیں- اس موقع پرڈسٹرکٹ و ہائیکو رٹ بار نے واقعے کی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں-وکلاء پھول اور موم بتیاں جلانے کے بعد پرواپس ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر متعدد خاتون وکلاء دعا کے دوران آبدیدہ ہوگئیں جبکہ اجتماعی دعا کے بعد تلاشی کے بعد وکلاء کو سکول کی احاطے میں اندرجانے کی اجازت دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :