کرپشن ،اختیارات کاناجائز استعمال ،بنوں ٹاؤن شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور کی احتساب عدالت نے بنوں ٹاؤن شپ کے تعمیراتی کاموں میں گھپلوں کے الزام میں گرفتار پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جبکہ غبن کے الزام میں سابق سیکش آفیسر سمیت دو کیشیئر ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جج ابراہیم خان پر مشتمل پشاور کی احتساب عدالت میں بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر محب کو پیش کیا گیا جسے عدالت نے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اسی طرح کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ سول سیکر ٹریٹ امیر درانی سمیت سابق کئیشیئر پالکیز خان اور اعجاز خان کو پیش کیا تینوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :