ماہ ربیع الاول کے دوران فیضان مدینہ میں مدنی مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا،دعوت اسلامی

منگل 23 دسمبر 2014 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں یکم تا 12ربیع الاول روزانہ بعد نماز عشاء مدنی مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری مختلف سوالات کے جوابات دیں گے ،مدنی مذاکروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ یہ مدنی مذاکرے مدنی چینل سے براہ راست نشرکئے جائیں گے جبکہ بذریعہ انٹرنیٹ بھی مدنی مذاکروں کو دنیا بھر میں دیکھا اور سنا جاسکے گا۔