بھارتی ویزے نہ ملنے پر سعید اجمل اور محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ تاخیر کا شکار

منگل 23 دسمبر 2014 20:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) بھارتی ویزے میں تاخیر کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بھارت میں ٹیسٹ کروانے کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر انگلینڈ میں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کا بھارت میں معائنہ کروایا جانا ہے جبکہ بورڈ کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو بھی بھارت ہی میں موجود اکیڈمی میں ٹیسٹ کروایا جانے کا ارادہ ہے ۔ بورڈ کے مطابق دونوں اسپنرز کے ٹیسٹ کی تاریخ ویزے ملنے کی صورت میں طے ہوگی۔