سانحہ پشاور معصوم بچوں کا لہو اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کو نشان عبرت بنادے گا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 23 دسمبر 2014 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ولادت مصطفیﷺ کا حقیقی پیغام ظلمتوں کے اندھیروں کو ختم کرکے انسانیت کو جہالت سے نکالنا ہے، طالبان اسلام دشمن اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں،ابو جیل اور یزید کی اولادیں اسلام کے تشخص خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،عاشقان رسول ﷺظالمان کے خلاف حسینی پرچم بلند کریں،سانحہ پشاور معصوم بچوں کا لہو اسلام و انسانیت کے دشمنوں کو نشان عبرت بنادے گا،آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی شروع کیا جائے ،حکومت عید میلاد النبی ﷺکے جلوسوں،جلسے ،سمینار کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرذمہ داران و کارکنان عوام اہلسنت کو ربیع النور کا چاند نظر آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ وجہ تقلید کائنات ہیں ،میلاد والے فساد والوں کیلئے پاک سر زمین تنگ کردینگے ،دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو واصل جہنم ہونے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ممکنہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائینگے ،عید میلاد النبی ﷺکی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ،انہون نے کہا کہ وزیر داخلہ ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دینے کی بجائے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، عوام باشعور ہیں سب جانتے ہیں دہشتگردوں سے کیسے نمٹنا ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کو برداشت نہیں کرینگے اینٹ کا جواب پتھر سے اچھی طرح دینا جانتے ہیں ،دہشتگر دوں کا صفایا کرنے کیلئے پوری قوم پر عزم اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :