بلدیہ وسطی نیو کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے انتظاما ت کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منگل 23 دسمبر 2014 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) بلدیہ وسطی نیو کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے انتظاما ت کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد اجلاس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،خواجہ اظہار الحسن،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عمران اسلم ، میونسپل کمشنر کمال مصطفی ،مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ،سندھ پولیس ،ٹریفک پولیس،واٹر و سیوریج بورڈ،k الیکڑک ،فائر بریگیڈ کے نمائندوں کی شرکت ۔

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفے اور واضح ہدایات کی روشنی میں شہر میں مذہبی رواداری اور مختلف مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر وقت میدان عمل میں ہیں انھوں نے نیو کراچی زون انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عاشقان رسول ﷺکو جشن عید میلادلنبی کے موقع پر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ عاشقان رسول ﷺ کو سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی و غفلت کسی طور برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں، جشن عید میلاد النبی ،جلوس اور محفل میلاد کے منتظمین نے اپنے اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر ٹاؤن میں مرکزی رابطہ آفس بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی جہاں تمام محکموں کے نمائندے( ون ونڈوں) عید میلاد النبی کے حوالے سے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرئینگے مرکزی رابطہ آفس کل سے کام شروع کر دیگا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے نیو کراچی زون کے متعلقہ شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی و ستھرائی رکھنے کے سات ساتھ عوامی اجتماعات کے مقامات پر صفائی اور روشنی کابہتر انتظام کیا جائے جبکہ یوم ولادتِ رحمت الالعالمین کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں اور اطراف کو ہر قسم کی گندگی اور کوڑے کرکٹ سے پاک کردیا جائے،جبکہ کسی بھی علاقے میں سیوریج یا پینے کے پانی کے رساؤ کی شکایت ملے تو اُسے ہنگامی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے تاکہ محبان رسول ( صل اللہ و علیہ وسلّم ) صاف ستھرے ماحول میں جشن ولادتِ رسول ( صل اللہ و علیہ وسلّم) مناسکیں ۔

۔عمران اسلم نے کہا کہ ہمارے نبی صرف مسلمانوں کہ نبی ہی نہ تھے بلکہ عالم انسانیت سمیت تمام عالمین کیلئے رحمت بن کر آئے ہمیں یومِ میلادِ مصطفےٰﷺبھر پور عقیدت اور احترام کے ساتھ منانا چاہئے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ماہ مبارک ربیع الاول کے دوران نیوکراچی کو آئینے کی طرح صاف و شفاف رکھاجائے ۔

متعلقہ عنوان :