لاہور، گتے کی فیکٹری میںآ تشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کے تیار کارٹن اوردیگر سامان جل کرخاکسترہوگیا

منگل 23 دسمبر 2014 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) شیخوپورہ روڈ پر گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے تیار کارٹن اوردیگر سامان جل کرخاکسترہوگیا،ریسکیواورفائربریگیڈ کی ٹیموں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کوٹعبدالمالک میں شیخوپورہ روڈ پر واقع گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اورفائر بر یگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میںآ تشزدگی سے کروڑوں مالیت کے تیار کارٹن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :