صوبائی حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں،سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور،

گومل زام ڈیم کمانڈایریا واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ ڈی آئی خان ، حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ،پونے تین ارب روپے لاگت آئیگی، وزیر زراعت خیبرپختونخوا

منگل 23 دسمبر 2014 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیر زراعت سرداراکرام اللہ خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا پرویزخٹک کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کو جدید طرزپر استوار کیا جارہا ہے گومل زام ڈیم کمانڈایریا واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ ڈی آئی خان ، حکومت کا بڑا کارنامہ ہے جس پر تقریباً پونے تین ارب روپے لاگت آئے گی اور اس سے 163000 ایکٹر اراضی قابل کاشت بنائی جائے گی جس سے صوبہ گندم اوردوسری اجناس میں خودکفالت کی طرف رواں دواں ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ شمسی توانائی کے پمپ بھی لگائے جارہے ہیں جس کی بدولت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کے ذریعے زمین کوپانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے امریکہ سے جدید طرز اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے بلڈوزر زرعی زمینوں کی ہمواری اور ان کو قابل کاشت بنانے کے لئے منگوائے گئے ہیں محکمہ زرعی تحقیق زراعت خیبر پختونخوا نے کئی سال ریسرچ کرکے گندم کی جدید اقسام متعارف کرائی ہیں جس سے فی ایکڑپیداوارمیں کافی بہتری آئی ہے اور اب صوبہ خیبر پختونخوا میں فی ایکڑ گندم کی پیداوار 50 ٹن تک ہے کسانوں کو جدید طرز کے بیج بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :