سعودی ایوی ایشن کا بوئنگ 747 کو لینڈ کرانے سے انکار

منگل 23 دسمبر 2014 19:42

سعودی ایوی ایشن کا بوئنگ 747 کو لینڈ کرانے سے انکار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) سعودی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کےبوئنگ 747 طیارے کو لینڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 747 جہاز کے سعودی عرب میں لینڈنگ رائٹس کی مدت 30 نومبر سے ختم ہو گئی ہے جس کے باعث سعودی ایوی ایشن نے جہاز کو لینڈ کرانے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بوئنگ 747 جہاز عمرہ آپریشن میں کلیدی کردار کے حامل ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے 80 فیصد سے زائد مسافروں کو اسی جہاز کے ذریعے سعودی عرب لے جایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ 747 کی لینڈنگ پر پابندی کے باعث عمرہ آپریشن مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔