رواں مالی سال جولائی تا نومبر؛14 کروڑ85لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کی گئیں

منگل 23 دسمبر 2014 19:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) رواں مالی سال (جولائی سے نومبر)تک14 کروڑ85لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک دیگر ممالک بھیجی گئیں۔یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ، جولائی سے نومبر تک 14 کروڑ85 لاکھ ڈالر مالیت کی آبی مصنوعات دیگر ممالک بھیجی گئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات 58 ہزار ٹن رہی۔پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں مچھلی کی برآمدات چھپن ہزار ٹن رہی ، ماہرین کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے صفائی کے معیار کو بڑھانے کے بعد پاکستان کی آبی مصنوعات پر لگی پابندی ختم کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :