Live Updates

پارلیمنٹ ہاؤس آنا کیسا لگا؟صحافیوں کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سوال،

کافی عرصہ کے بعد آنااچھا لگا، دل چاہتا ہے کہ بار بار آؤں،ڈاکٹر عارف علوی، قومی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل مائل نہ ہوجائے،شیریں مزاری، صحافیوں نے زور دار قہقہہ لگادیا

منگل 23 دسمبر 2014 18:56

پارلیمنٹ ہاؤس آنا کیسا لگا؟صحافیوں کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سوال،

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کافی عرصہ کے بعد آنااچھا لگا، دل چاہتا ہے کہ بار بار آؤں جبکہ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل مائل نہ ہوجائے جس پر صحافیوں نے زور دار قہقہہ لگایا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس کے وقفہ کے دوران جب اراکین کمیٹی نے پارلیمنٹ کے گیٹ سے نکل رہے تھے تو ایک صحافی نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا کہ اتنے طویل عرصے بعد پارلیمنٹ میں آنا کیسا لگا جس پر ڈاکٹر عارف علو ی نے کہا کہ بہت اچھا لگا اور یہاں آنا بہت اچھا لگتا ہے جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل ہی نہ مائل ہو جائے جس پروہاں کھڑے صحافیوں نے زور دار قہقہہ لگایا اورماحول گرما دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات