مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں آتشزدگی سے حمام جل کر خاکستر۔ ہزاروں روپے کا نقصان

منگل 23 دسمبر 2014 18:47

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں آتشزدگی سے حمام جل کر خاکستر۔ ہزاروں روپے کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں رات 11 بجے حمام میں بجلی کی سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس سے حمام میں موجود ہزاروں روپے کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈیر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کے واٹر ٹینکر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے بازار مزید نقصان سے بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :