لاہور ہائیکورٹ نے نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 18:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ناصر علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ سردیوں میں ہجرت کرکے پاکستان آنیو الے پرندوں کے شکارپر پابندی لگاچکی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت شکاریوں کو لائسنس جاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکاریوں کوفراہم کئے جانے والے لائسنس بین الااقوامی قوا نین اور عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہبارا بسٹر نامی نایاب پرندے کا شکار کر کے انکی نسل ختم کی جا رہی ہے تو دوسری طرف شکار کے لئے آنے والے شکاری کھیتوں میں گھس کے فصلیں برباد کر رہے ہیں اور عام کسانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھبیس دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :