سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل نے دو دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا

منگل 23 دسمبر 2014 18:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل نے دو دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد جیل نے دو دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ کے حصول کے لئے دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردفیض احمد نے چودہ سال قبل لانس نائیک طارق محمود کو ننکانہ صاحب میں شہید کر دیا تھا۔دہشت گرد محمد شریف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں دونوں دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنا چکی ہیں لہذا نکے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں

متعلقہ عنوان :