پشاور پولیس کا آپریشن96جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 23 دسمبر 2014 18:31

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 96جرائم پیشہ و مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور ا عجازاحمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں ایس پی رورل شاکر بنگش کی قیادت DSP رورل اشفاق خان SOمتھراا یاسین خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے تھانہ متھرا کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 96 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد پستول،ایک عدد ریپیٹر درجنوں کارتوس برآمد کر لی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :