بلدیہ وسطی میں رہنے والے ہر مذ ہب و رنگ و نسل کے افراد کی خد مت اولین تر جیح ہے،عظیم فاروقی

منگل 23 دسمبر 2014 18:29

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ممبر صو با ئی اسمبلی عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی میں رہنے والے ہر مذ ہب و رنگ و نسل کے افراد کی خد مت اولین تر جیح ہے ٹا وٴن میں تمام مذ ہب کے تہیوار پر حتمی اقداما ت سہولیا ت کے فرائض کو یقینی بنا یا جا تا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کر سمس کے حوالے سے لیا قت آ با د زون میں افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیدائش اور با نی پا کستا ن قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کا پیدا ئش کا دن منا یاجا تا ہے انہوں نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدا یت دیتے ہو ئے کہا کہ گر جا گھروں کو جا نے والے تمام راستوں میں صفا ئی ستھرائی کا خا طر خواہ انتظا ما ت کیئے جا ئیں تا کہ مسیح برادری اپنے دینی فرائض اور تقریبا ت میں شرکت کے لئے آ نے والوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھا نی پٹر ے ۔

مزید انہوں نے کہا کہ مسیح برادری ہما رے اہل کتا ب بھا ئی جبکہ برادری پا کستا نی ہیں اس لحا ظ سے انکے سا تھ ہما را دُ ہر ا رشتہ ہے25 دسمبر کا دن ہر سا ل بھا ئی چا رے کی یا د تا ز ہ کرتا ہے۔اس موقع پر خالد ریا ض صدیقی ،جنید اللہ ،نا صر خا ن ،تسلیم بیگ ،محمد اضغر سمیت دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔