وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ‘ ایکشن پلان کے حوالے سے قائم کر دہ کمیٹی کی سفارشات سے آگاہ کیا

منگل 23 دسمبر 2014 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے وزیر اعظم نواز شریف کو امن وامان اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اخلہ نے بتایا کہ ایکشن پلان کے حوالے سے قائم کر دہ کمیٹی کی سفارشات سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کا جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دور ان ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا وزیر خزانہ نے بتایا کہ امید ہے آئندہ مذاکراتی دور میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ ہو جائیگا ۔