پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے سابقہ ضلعی عہدیداران کی ڈاکٹر فاروق اعظم کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان بننے پر دلی مبارکباد پیش کی

منگل 23 دسمبر 2014 17:27

اوتھل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے سابقہ ضلعی عہدیداران احمد خان رونجہ ،شیخ محمد خان ،غلام علی شاہوانی ،اعظم بلوچ ،یوسف انگاریہ ،نظام جمالی ،عبدالغفور زہری ،غلام محمد زہری ،نور محمد چٹھہ ،قادر جان ساسولی ،نسیم خان ،رفیق تبسم نے ڈاکٹر فاروق اعظم کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق اعظم کی ڈائریکٹر محکمہ صحت تعینات ہونے سے بلوچستان بھر میں محکمہ صحت میں واضح بہتری آئے گی اور انشاء اللہ یہ پورے صوبے میں محکمہ صحت کیلئے عملی جدوجہد کرکے محکمہ کی تقدیر بدل دینگے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ داکٹر فاروق اعظم بلوچ ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی تعیناتی سے صوبہ بلوچستان میں محکمہ صحت نئی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :