بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی اورصوبہٴ خیبر پختون خواں، چارسدہ ، کی باچا خان یونیورسٹی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

منگل 23 دسمبر 2014 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) :بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورصوبہٴ خیبر پختون خواں، چارسدہ ، کی باچا خان یونیورسٹی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں،معاہدے کے تحت دونوں اداروں میں علمی، سائنسی اور تحقیقی تعاون میں اضافہ ہوگا،حقیقی وسائنسی تربیت کیلئے دونوں جامعات کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائیگا جس سے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں۔

دونوں اداروں کے درمیان معاہدہ باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرفضل الرحمن مروت کے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں حالیہ دورے کے درمیان ہوا، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری نے اور باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرفضل الرحمن مروت نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ پروفیسرفضل الرحمن مروت نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کا قیام جولائی 2012 ء خیبر پختون خواں میں عمل میں آیا، انھوں نے کہا اس ادارے میں بی ایس، ماسٹرز، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مختلف پروگراموں کے تحت 2500 طالب علم زیرِ تعلیم ہیں جبکہ شعبہ کیمیاء یگر شعبہ جات کے مقابلے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔

ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری نے کہا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی خیبر پختون خواں کی نئی جامعہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، دونوں ادارے ریسرچ پروگرام قائم کرینگے ،اس کے برعکس دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کرینگے، انھوں نے کہا بین الاقوامی مرکز تیسری دنیا کا معروف تحقیقی ادارہ ہے جس میں، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، لطیف ابراہیم جمال (ایل ای جے) نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹرفار مالیکیولر میڈیسن ا ینڈ ڈرگ ریسرچ ( پی سی ایم ڈی) جیسے معرف ادارے بھی شامل ہیں، انھوں نے کہا اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ اس معاہدے کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تحریری اطلاع سے ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :