ڈیرہ اسماعیل خان:موٹرکارپرفائرنگ کے واقعہ کے دوران کارسوارمحفوظ

شہرمیں جیب تراش نے ایک شخص کوہزاروں روپے کی نقدی ودیگرسامان سے محروم کردیا‘کنڈل روڈپرایک شخص سے اسلحہ برآمد‘بندکورائی وسٹی پولیس نے آٹھ لاکھ روپے سے زائدکے دوجعلی چیکوں کامقدمہ درج

منگل 23 دسمبر 2014 17:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) کلاچی میں موٹرکارپرفائرنگ کے واقعہ کے دوران کارسوارمحفوظ‘شہرمیں جیب تراش نے ایک شخص کوہزاروں روپے کی نقدی ودیگرسامان سے محروم کردیا‘کنڈل روڈپرایک شخص سے اسلحہ برآمد‘بندکورائی وسٹی پولیس نے آٹھ لاکھ روپے سے زائدکے دوجعلی چیکوں کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودمیں ہدایت اللہ نے موٹرکارپررقم کے لین دین کے تنازعے پرفائرنگ کردی۔

فائرنگ سے کارسوارمحفوظ رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کی حدودمیں سٹی بک سنٹرپرریاض نامی شخص کی نامعلوم جیب تراش نے جیب کاٹ لی۔ملزم جیب سے تین ہزارروپے نقد‘سروس کارڈاورشناختی کارڈلے گیا۔کڑی خیسورپولیس نے کنڈل روڈپرحسین سکنہ بندچشمہ سے ایک رائفل اور35کارتوس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔چوتھے واقعہ میں تھانہ بندکورائی میں یارک کے رہائشی مطیع اللہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ راکھ شاہ کوٹ کے رفیق نے اسکوچارلاکھ بیس ہزارروپے کاجعلی چیک دیاہے۔پانچویں واقعہ میں محلہ دیوان صاحب کے حامدنے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ سعداللہ سکنہ نزدچوگلہ دکاندارنے اسکوچارلاکھ روپے کاجعلی چیک دیاہے۔

متعلقہ عنوان :