ڈاکٹر سید وسیم الدین اور استاد ڈاکٹر سید شہاب الدین کی کتاب”امریکہ اور اس کے جمہوری ادارے“ شائع ہوگئی

منگل 23 دسمبر 2014 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی ،شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے صدر ڈاکٹر سید وسیم الدین اور استاد ڈاکٹر سید شہاب الدین کی کتاب”امریکہ اور اس کے جمہوری ادارے“ شائع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی طرز حکومت، طرز سیاست اور جمہوری اداروں جیسے سینیٹ،کانگریس ، سیاسی جماعتیں اور صدر کے اختیارات کے بارے میں اس کتاب میں جو معلومات فراہم کی گئیں ہیں وہ بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات،تاریخ عام کے طلباء اور قارئین کیلئے بنیادی ماخذ کی اہمیت کی حامل ہوگی۔

کتاب ھذامیں پروفیسرڈاکٹر عفعان سلجوق، پروفیسر ڈاکٹر منیر حسن اور ظفر محی الدین کے تبصرے بھی شامل ہیں۔ جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین،پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری، پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر طلعت اے وزارت، پروفیسر سکندر مہدی نے ڈاکٹر سید وسیم الدین اور ڈاکٹر سید شہاب الدین کو کتاب کی اشاعت پر دلی مبارکباد دی ہے۔