پی کے، کے سیکوئل کیلئے عامر کا دل مچلنے لگا
منگل 23 دسمبر 2014 15:47
بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ نے اپنی نئی فلم ' پی کے' کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ عامر خان سے جب ' پی کے' کے سیکوئل کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ تو ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہی بتاسکتے ہیں کہ وہ دوسرا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں اس میں کام کرنا پسند کروں گا۔
خیال رہے کہ فلم میں عامر نے خلائی مخلوق کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے اختتام پر دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے سیارے سے رنبیر کپور کے ہمراہ زمین پر واپس آتے ہیں جس کے بعد سیکوئل کی خبریں گرم ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ اس بارے میں بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈائریکٹر سیکوئل میں مجھے اور رنبیر کپور دونوں کو ساتھ لینا چاہتے ہوں۔(جاری ہے)
عامر خان فلم کو پسند کیے جانے پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے شائقین کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑی چیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی اس فلم کا سب سے اہم پیغام تھا کہ ہم سب برابر ہے، ہندو اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں درحقیقت ہماری زندگی میں اعتماد اور عقیدہ سب سے اہم ہوتے ہیں۔ پی کے میں عامر خان کے ساتھ انوشکا شرما اور سنجے دت نے بھی کام کیا اور اس فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.