سانحہ پشاور: حملہ آور11 تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

منگل 23 دسمبر 2014 13:17

سانحہ پشاور: حملہ آور11 تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) خبیر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق 11حملہ آور غنڈی کیمپ کے راستے پشاور میں داخل ہوئے۔ دہشت گرد لنڈی کوتل کے راستے سے ہوتے ہوئے رات 3بجے بہار کالونی پہنچے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7دہشت گرد آرمی پبلک اسکول کے اندر داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

4دہشت گرد اسکول کے باہر موجو دتھے، حملہ شروع ہونے کے بعد یہ افراد فرار ہو گئے۔ ذرائع نے رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے 6 دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان، 2 کا درہ آدم خیل اور 2 کا سوات سے تھا۔ خیبر پختوخوا کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے ڈی آئی جی عالم شنواری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈی این اے اور فارنزک رپورٹ آج کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :