پشاور سمیت متعدد جیلوں میں آرمی تعینات، جیل فورس کی ٹریننگ بھی شروع

منگل 23 دسمبر 2014 11:03

پشاور سمیت متعدد جیلوں میں آرمی تعینات، جیل فورس کی ٹریننگ بھی شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پشاور سمیت متعدد جیلوں میں پاک آرمی تعینات کر دی گئی.پشاور سنٹرل جیل پشاور سمیت ہری پور تیمرگرہ اور ڈی آئی خان کے جیلوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کے بڑے جیلوں میں سیکورٹی فورسز ایلیٹ فورس اور جیل فورس کے اہلکاروں نے ریہرسل بھی شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان جیلوں میں اہلکاروں کو الرٹ ، ریڈ الرٹ ، ہائی الرٹ اور وار الرٹ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جبکہ حساس قیدیوں کی سیکورٹی کی حکمت عملی بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس وقت 56 قیدیوں کی رحم کی درخواستیں صدر مملکت کے پاس موجود ہیں جن میں سے بیس درخواستیں شدت پسندوں کی ہیں جبکہ چھتیس دیگر جرائم میں ملوث افراد کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مشرف حملہ کیس کے سزا یافتہ مجرم کی درخواست بھی بھیجی گئی ہے-

متعلقہ عنوان :