کراچی ،نجی ایئر لائن بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کے نقش قدم پر چل پڑی ،

دبئی سے کراچی آنیوالی ایئر بلو کی پرواز مسافروں کو لیکر آ گئی لیکن سامان ایک روز کی تاخیر سے پہنچائے

پیر 22 دسمبر 2014 23:23

کراچی ،نجی ایئر لائن بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کے نقش قدم پر چل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) نجی ایئر لائن بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کے نقش قدم پر چل پڑی ،دبئی سے کراچی آنیوالی ایئر بلو کی پرواز مسافروں کو کراچی لیکر آ گئی لیکن مسافروں کا سامان(بیگیج ) ایک روز کی تاخیر سے پہنچائے گی ،مسافروں کا تاخیر کی خاص وجہ بھی نہیں بتائی گئی ،نتظامیہ نے مسافروں کے احتجاج کو بھی نظر انداز کر دیا، ملک کے شہروں کے مسافروں کو اپنے سامان کی خاطر کراچی میں قیام کرنا پڑا۔

اس ضمن میں ایئر بلو کی پروازPA119کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالے ایک مسافر کاشف الرحمن نے بتایا کہ 22دسمبر کی رات ایئر بلو کی پرواز نے دبئی کے وقت کے مطابق 1بجکر45منٹ پر کراچی کے لئے اڑان بھری لیکن تقریبا200مسافروں کو لانے والی اس پروازمیں مسافروں کا بیگیج نہیں لایا گیا کسی ردعمل سے بچنے کے لئے مسافروں کو آخری وقت میں بتایا گیا کہ ان کابیگیج اس پرواز کے ساتھ نہیں جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ایئر بلوکی پروازPA119کے ذریعے بیگیج نہ لانے پر مسافروں نے ائیر لائن انتظامیہ کے خلاف احتجاجا کیا لیکن ان کے احتجاجا کو خاطر میں نہیں لایا گیا ۔مسافروں کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ آج منگل کی صبح 10بجے ان کا بیگیج کراچی ایئر پورٹ پہنچا دیا جائیگا ۔مسافروں کے مطابق ایئر بلو کی اسی پرواز میں سیالکوٹ اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے مسافر بھی سفر کر رہے تھے جو کراچی پہنچنے کے باوجود اپنے گھروں کو نہیں جا سکے کیونکہ بیگیج 24گھنٹے کی تاخیر سے مسافروں کو پہنچایا جائیگا

متعلقہ عنوان :