صوبائی حکومت نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کے غیر قانونی آباد کای پر مجرمانہ خاموشی اختیارکر رکھی ہے، غلام نبی مری ،

مہاجرین کے باعزت طریقے سے انخلاء کا مطالبہ تمام عالمی قوانین اور انسانیت کے عین مطابق جائز اوربرحق ہے ، تقریب سے خطاب

پیر 22 دسمبر 2014 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) خیبرپختونخواء کی صوبائی حکومت اپنے مٹی قوم اور وطن سے سچی وابستگی کی بنیاد پر ایک ماہ کے اندر اندر اپنے صوبے سے افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کے اصولی موقف اور حقیقت پسندی کو ظاہر کر دیا ہے جبکہ بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت بلوچ دشمنی کی بنیاد پر یہاں پر چالیس لاکھ افغان مہاجرین کے غیر قانونی آباد کای پر مجرمانہ خاموشی اختیارکرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انہیں بلوچ عوام اور سرزمین کی تباہی و بربادی سے زیادہ اپنے جعلی اقتدار کی فکر ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے ناراضگی نہیں مول سکتے صوبائی حکومت کی بلوچ دشمن پالیسی کو یہاں کے باشعور عوام کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کر سکتے اور نہ انہیں آنے والی تاریخ معاف کریگی جو پارٹیوں کیلئے اقتدار اور مراعات کے اصول ان کی مجبوری ہوانہیں عوام قوم اور سرزمین کی دفاع کی جدوجہد سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کا اظہار پائٹ کالج کالونی سریاب یونٹ افتتاحی تقریب سے پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن و ضلعی ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری ، ملک محمد عمر بنگلزئی ، محمد لقمان کاکڑ ، شکور بلوچ ایڈووکیٹ ، منظور پرکانی اور کامریڈ انور مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے باعزت طریقے سے انخلاء کا مطالبہ تمام عالمی قوانین اور انسانیت کے عین مطابق جائز اوربرحق ہے

متعلقہ عنوان :