Live Updates

وفاقی حکومت فرنٹیئر کانسٹبلری کوخیبرپختونخوا کے حوالے کرے،عمران خان،

23ہزار ایف سی کے صرف800سے900اہلکار صوبے کے پاس ہیں،پاک افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول درست کیا جائے ، صوبے کی پولیس کے پاس انٹیلی جنس آلات نہیں وفاق کے پی کے پولیس کو جدید سامان اور اسلحہ فراہم کرے، چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

پیر 22 دسمبر 2014 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرنٹیئر کانسٹبلری کوخیبرپختونخوا کے حوالے کیاجائے،23ہزار ایف سی کے صرف 800سے900اہلکار صوبے کے پاس ہیں،پاک افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول درست کیا جائے ،طورخم بارڈر سے سب سے زیادہ ویزے دئیے جاتے ہیں پشاورسی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ قوم دہشت گردی سے مقابلے کا فیصلہ کرچکی ہے ، ملک متحد ہوجائے تو جنگ جیتی جاسکتی ہے ، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب اس کا مقابلہ کرنا ہے ،پشاورکاسانحہ ایساتھاجس سے پوری دنیا کے لوگوں کو دکھ ہوا، ہم جو جنگ لڑرہے ہیں وہ مشکل ہے ناممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں الزامات کی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا، یہ جنگ سب کی جنگ ہے ، سب پاکستانیو ں کو مل کر لڑنا ہے، عمران خان کاکہنا تھا کہ 5 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے ، پاک افغان بارڈرپردہشتگردی کوکنٹرول کیاجائے، پاک افغان بارڈرپرروزانہ 1500 فرادسرحدعبورکرتے ہیں، پاک افغان بارڈرپرروزانہ 500 ویز ے جاری کئے جاتے جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو پاکستان کے ساتھ ملانے کے لئے کام کرنا ہوگا ،صوبے کی پولیس کے پاس انٹیلی جنس آلات نہیں وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے پی کے کی پولیس کو جدید سامان اور اسلحہ فراہم کیاجائے ،عمرا ن خان کاکہنا تھا کہ کاوٴنٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ایسا نظام لارہے ہیں کہ ایک بٹن دبانے سے فوری طور پر سیکیورٹی ادارے پہنچ جائیں گے۔

اگر ہم صوبے اور پاکستان کی سیکیورٹی چاہتے ہیں تو افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع کرنا ہوگا،وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے منصوبہ بندی کرے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ہزارقبائلیوں کوپولیس میں بھرتی کرنے کیلئے وفاق کولکھاگیا ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ قبائلی علاقوں کی بہتری کیسے ممکن ہوسکتی ہے ۔غیر قانونی سمز پر قانون سازی کی جائے ،آئی ڈی پیز میں سے نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے ،آئی ڈی پیز ہمارے لوگ ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ کے پی کے کی 70فیصد صنعتیں بند ہیں 20لاکھ آئی ڈی پیز کے لئے وفاق فنڈز جاری کرے ، کے پی کے میں17لاکھ افغان مہاجرین اور20لاکھ آئی ڈی پیز موجو دہیں۔طورخم سے500ویزے جاری ہوتے ہیں لیکن 15سے20ہزار افراد سرحد پار کرتے ہیں ،پاک افغان سرحد پر بارڈر کنٹرول درست کیا جائے ،طورخم بارڈر سے سب سے زیادہ ویزے دئیے جاتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات