چارسدہ پولیس کیساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونیوالے خطرناک دہشت گردوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی، ہری پور سے ہے، شفیع اللہ خان،
دہشت گردوں کو چارسدہ بڑی کارروائی کیلئے بھجوایا گیا، بروقت کارروائی سے شہر تباہی سے بچ گیا، بہترین کارکردگی پر کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افیسرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے ، ڈی پی او چارسدہ
پیر 22 دسمبر 2014 22:38
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ چارسدہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے خطر ناک دہشت گردوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی اور ضلع ہری پور سے ہے دونوں دہشت گرد وں کو چارسدہ بڑی کاروائی کیلئے بھجوایا گیا تھا ،شب قدر پولیس کی بروقت کاروائی سے چارسدہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ بہترین کارکردگی پر کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افیسرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اختر علی خان ، ڈی ایس پی چارسدہ رضا محمد خان ، ڈی ایس پی شب قدر عبدالرشید خان ، ایس ایچ او شب قدر گل شید خان ، ایس ایچ او تانہ سرو کلی ولایت خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چارسدہ اعجاز خان آبازئی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ڈی پی او شفیع اللہ خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دو موٹرسائیکل سواروں نے شبقدر کے علاقہ وچہ ولہ میں پولیس ناکہ بندی پر جدید اسلحہ سے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کر کے علاقہ دلہ زاک کے قریب برساتی نالے میں دہشتگردوں کو آلیا اس دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین دوبارہ جھڑ پ ہوئی جس میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشتگردوں سے دستی بم اور خود کار اسلحہ بھی برآمد ہو اہے ۔ دونوں دہشت گردوں کی پہچان مجیب ساکن باجوڑ ایجنسی اور عقیل ساکن ضلع ہری پور سے ہوئی ہے ، جنکے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ شب قدر گل شید خان اور ایس ایچ او تھانہ سرو ،، ولایت خان کو انعام اور توصیفی سرٹی فی کیٹس دیئے جائیں گے۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعددہشت گردوں کے سرکاری تنصیبات پر حملے اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے امکان بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر چارسدہ پولیس نے سیکورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں سیکورٹی و انتہائی سخت اور الرٹ کر دی ہے ، ضلع کے مختلف اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیا کی گئی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان پر عمل ہوگا آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی اور ڈی آئی جی مردان رینج سید وزیر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے سکولوں کو دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ بندی تیار کی جا رہی ہے ، خصوصاَ تمام پرائیویٹ سکولوں کے انتظامیہ سیکورٹی اہلکاروں کو بڑھائے،اورسیکورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجی یا پولیس اہلکاروں کو بھرتی کریں ضلعی پولیس اسلحہ کی پرمٹس جاری کردیگی۔ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع میں موجود افغان مہاجروں پر کی نقل و حرکت پر کھڑی نظر رکھی جا رہی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس کا اہم کامیابیاں مل رہی ہے ، پولیس کے نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بلامتیاز کاروائی کی جائیگی ۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان نے کہا کہ سانحہ 16دسمبر کے بعد چارسدہ پولیس کا مورال مزید بلند ہوا اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.