انسانی حقوق کے تحفظ میں معاشرتی رویوں میں تبدیلی کا اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہو گا‘ خلیل طاہر سندھو،
دہشتگردی کے مستقل خاتمے کیلئے متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ،ہر سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جا نا ضروری ہے، اقلیتی برادری سانحہ پشاور شہداء کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس ،سال نو کی تمام تقریبات سادگی سے منائیگی‘ وزیر اقلیتی امور پنجاب
پیر 22 دسمبر 2014 22:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مستقل خاتمے کے لئے ہمیں متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہر سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جا نا ضروری ہے ۔وہ وزارت انسانی حقوق ، قانون و انصاف اور ورلڈ ویژن پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے تحفظ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے موضوع پر صوبائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
کانفرنس میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی ، علمائے کرام ، وکلاء انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران، (ر) جسٹس ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال ، اورنگزیب خان ، پیٹر جیکب ، احمد منیر ، آغا باقر حسین اورمیاں عامر نے شرکت و خطاب کیا ۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ میں معاشرتی رویوں میں تبدیلی کا اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو معاشرتی ڈھانچے کی تنظیم نو کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا آج اور آنے والا کل بہتر بنا کر اپنی نسلوں کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان دے سکتے ہیں ۔خلیل طاہر سندھو نے حکومت پنجاب کے خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں کردار کے پیش نظر 25000 خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے کے لئے عملی اقدام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد کی منتقلی کا عمل شفاف بنا دیا گیا ہے اور اس میں سقم ختم کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے ایک خاتون کو جائیداد میں اپنا حصہ لینے کے لئے طویل اور صبر آزما مراحل طے کرنے پڑتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے نیز تمام 36 اضلاع میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مستقل بنیادوں پر ضلعی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب مل کر دہشت گردوں اور معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے والوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اقلیتی برادری سانحہ پشاور شہداء کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اپنی کرسمس اور سال نو کی تمام تقریبات سادگی سے منائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.