سوات ، سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں ، دو بہنوں سمیت 7خواتین گرفتار ،اسلحہ اور بارودی موادبرآمد ،

انسداددہشت گردی کی عدالت کا گرفتار خواتین کوجیل بھجواکر جیل کے اندر تین روزہ جسمانی ریمانڈدینے کا حکم

پیر 22 دسمبر 2014 22:32

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سوات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو بہنوں سمیت 7خواتین کو حراست میں لے کر بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ انسداددہشت گردی کی عدالت نے گرفتار خواتین کوجیل بھجواکر جیل کے اندر تین روزہ جسمانی ریمانڈدینے کا حکم دیا ہے ، پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مینگورہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نویکلے کے علاقے سے تین خواتین مسماة شگفتہ دختر قمرزمان ،مسماة شبینہ زوجہ عبدالعلی ،مسماة حسینہ بی بی زوجہ آصف علی کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے آر پی جی سیون بمعہ فیوز ، دو کلوبارود، سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹر برآمد کرکے کاؤنٹر ٹریریزم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردئے گئے جہاں پر ان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 2کے تحت دفعات5ایکس پی اور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران خاتون مسماة پری زوجہ علی خان سکنہ امیر خان نویکلے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول ، پچیس عدد کارتوس، پچاس عدد کارتوس ایس ایم جی، ایک عدد آر پی جی سیون ،دو فیوز برآمد کرکے کاؤنٹر ٹریریزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرکے ان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 3دفعات13AO،5ایکس پی اور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسی طرح مسماة قمر ضمیر بیوہ یعقوب سکنہ امیر خان نویکلے کوگرفتار کرکے ایک پستول ، پچیس عدد کارتوس، ایک ہینڈ گرنیڈ بر آمد کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کردئے گئے ہیں اور ان کے خلاف بھی مقدمہ علت نمبر4دفعات13AO،5ایکس پی اور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اسی طرح تھانہ مینگورہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسماة عروسہ اورآمینہ دختران غفار سکنہ ملوک آباد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی 5ایکس پی اور 7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :