Live Updates

حکومت کا نقل مکانی پر مجبورہونے والی قبائلیوں کی دیکھ بھال کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو مزید چھبیس ارب روپے دینے کا اعلان ،عمران خان کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وسائل فراہم کریں گے ،وزیر اطلاعات پرویز رشید

پیر 22 دسمبر 2014 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) حکومت نے نقل مکانی پر مجبورہونے والی قبائلیوں کی دیکھ بھال کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو مزید چھبیس ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز پر اب تک چھبیس ارب روپے خرچ کرچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ قبائلی خاندانوں کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ عمران خان کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وسائل فراہم کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات