سرکاری اداروں کوآرمی پبلک اسکول پرحملے کی پیشگی اطلاع تھی ، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کرلیے جائیں ،تحریر انتباہ

پیر 22 دسمبر 2014 22:29

سرکاری اداروں کوآرمی پبلک اسکول پرحملے کی پیشگی اطلاع تھی ، کسی ناخوشگوار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)خیبرپختونخوا میں سرکاری اداروں کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے خطرے کی پیشگی اطلاع دی جاچکی تھی نجی ٹی وی کے مطابق تحریری انتباہ 28 اگست 2014ء کو جاری کیا گیا تھا جس میں سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کی وزارت داخلہ کی جانب سے 28اگست کو جاری کیے گئے الرٹ نمبر 802 میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے کمانڈر خاکسار امیر نے دو دیگر دہشت گردوں سے مل کر آرمی پبلک اسکول اور کالجوں سمیت پاک فوج کے زیرانتظام تعلیمی اداروں پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اہداف کی ریکی بھی کرلی ہے۔ تحریری انتباہ میں کہا گیا تھا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کرلیے جائیں۔ تحریری انتباہ کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجی گئی تھی۔