مخدوم اور پی پی قیادت میں سرد جنگ شروع ہوگئی ، مخدوم امین فہیم کی ناراضگی ختم کرنے میں پی پی قیادت ناکام

پیر 22 دسمبر 2014 22:29

مخدوم اور پی پی قیادت میں سرد جنگ شروع ہوگئی ، مخدوم امین فہیم کی ناراضگی ..

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) مخدوم اور پی پی قیادت میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے، مخدوم امین فہیم کی ناراضگی ختم کرنے میں پی پی قیادت ناکام ،مخدوم خاندان کو نظر انداز کرنے کی شکایت پر سروری جماعت متحرک ہوگئی سروری تنظیم نے منگل کے روزمخدوم امین فہیم کی قیادت میں ہالا میں اجلاس طلب کرلیاگیا،سروری تنظیم کی جانب سے پریس کانفرنس بھی متوقع ہے مخدوم امین فہیم کی جانب سے حالیہ الیکشن میں پی پی کے منتخب نمائندوں کی مدد کرنے کے باوجود نظر اندا ز کیا جارہا ہے لیکن اب ناقابل برداشت ہوگیا :مخدو م سعید الزماں چیرمین سروری تنظیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمینٹرین کے صدراور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی جانب حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارہ کے ہمراہ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف سے ملاقات اورپی پی قیادت کی جانب پی پی قیادت میں تبدیلی لانے کے بعد مخدوم خاندان اور پی پی قیادت میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے گذشتہ روز مخدوم امین فہیم کی پی پی قیادت سے ناراضگی پر سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر سید خورشید شاہ اور راجا پرویزاشرف نے ملاقات کی جس میں ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کے مخدوم امین فہیم کو مذکورہ پی پی قیادت سے آنے والے عہدیداران راضی کرنے میں ناکام ہوکر چلے گئے واضع رہے کے کچھ عرصہ قبل مخدوم امین فہیم کے خلاف تھر صورتحال پر بھی وزیر اعلیٰ سندہ اور مخدوم خانداں کے درمیاں اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جس کے بعدبڑی مشکل سے اختلافات ختم کئے گئے تھے سروری تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیئے منگل کے روز (آج)ہالا میں سروری تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے دریں اثناء مخدوم خانداں کو نظر انداز کرنے پر سروری جماعت ملک بھر میں متحرک ہوگئی سروری تنظیم کے چیرمین اور مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں عاطف نے رابطہ کرنے پر کہاکے پی پی نے ہمیشہ مخدوم خانداں کو قربانیاں دینے کے باوجود دیوار سے لگایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :