سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکل کھل جائیں گے

پیر 22 دسمبر 2014 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز (کل) منگل کے روز کھل جائیں گے لیکن بدھ، جمعہ اور اتوار کو سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کیلئے پھر بند ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کے تحت رواں ہفتہ بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس نے اس دوران صنعتوں کو بھی گیس لوڈ 30 فیصد کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :