سی آر شمسی کے بیٹے عابد راہی پر حملے ، صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ
حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور سانحہ پشاور کے پیش نظر بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، معاملے کی تحقیقات کے لئے پی آر اے کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، چیئر مین سینیٹ ، قائد ایوان ،قائد حزب اختلاف کا عابد راہی اور ذیشان شمسی سے اظہار یکجہتی
پیر 22 دسمبر 2014 22:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سینئر صحافی سی آر شمسی کے بیٹے اہلخانہ پر حملے صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس تشدد کیخلاف پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پریس گیلری سے احتجاجاً واک آؤٹ کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا تاہم حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور سانحہ پشاور کے پیش نظر بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا پیر کو سینئر صحافی سی آر شمسی کے بیٹے ذیشان شمسی پر حملے صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس تشدد کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا جس پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے قائد ایوان کی توجہ مبذول کروائی کہ صحافی واک آؤٹ کر کے چلے گئے ہیں جس پر قائد ایوان نے کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ، سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر محسن لغاری صحافیوں سے بات کیلئے چلے گئے ہیں بائیکاٹ ختم کرانے کیلئے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سینیٹر سعید غنی صحافیوں کے ساتھ گئے تو صحافیوں نے اپنے مطالبات پیش کئے جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سینئر صحافی کے بیٹے اور ان کے اہلخانہ پر قاتلانہ حملہ قابل افسوس ہے اور صحافیوں کا مطالبہ جائز ہے، کافی عرصے سے پاکستان میں صحافی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، آج ایوان میں سانحہ پشاور پر اہم بحث ہو رہی ہے لہذا صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے پریس گیلری کا واک آؤٹ ختم کر کے واپس آئیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.