پی سی بی نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پرآفریدی سمیت 4کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے،

بوم بوم سمیت وہاب ریاض، محمد عرفان اور فواد عالم نے سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر این او سی اشتہار میں کام کیا

پیر 22 دسمبر 2014 22:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پرشاہد آفریدی سمیت 4کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بغیراجازت اشتہار میں کام کرنے پر شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد عرفان اور فواد عالم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگی ہے کہ اجازت کے بغیر اشتہار میں کام کیوں کیا گیا۔واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو کسی بھی اشتہار میں کام کرنے سے قبل کرکٹ بورڈ سے این او سی لینا ہوتا ہے تاہم چاروں کھلاڑیوں نے این او سی لئے بغیر اشتہار میں کام کیا۔

متعلقہ عنوان :