دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جزا اور سزا کا کڑا اور موثر نظام لا کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر لگانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے ، سینیٹر مشاہداللہ خان،

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ توبنے ،بدقسمتی سے مستقل نجات کے لئے واضح اور دو ٹوک پالیسیاں اختیار نہ کر سکے ، بیان

پیر 22 دسمبر 2014 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جزا اور سزا کا کڑا اور موثر نظام لا کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر لگانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ توبنے لیکن بدقسمتی سے اس سے مستقل نجات کے لئے واضح اور دو ٹوک پالیسیاں اختیار نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

مشاہداللہ خان نے کہا کہ ماضی میں ڈائیلاگ ، ترقی اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے قرارد ادیں ضرور منظور کی گئیں لیکن ان قراردادوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نہ صرف سخت قانونی کارروائی اور کڑی سزاوٴں کے حق میں ہیں بلکہ دہشت گردی کی اصل وجوہات کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہمیں معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر کمربستہ ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت فاٹا اور قبائلی علاقہ جات میں انفراسٹرکچر اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے جامع منصوبے تیار کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :