سانحہ پشاورمیں معصوم بچوں نے قربانیاں دے کر پوری قوم کومتحدکردیاہے،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،
کچھ عناصر کو قومی یکجہتی پسندنہیں اسی لیے وہ قومی یکجہتی کی فضاتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں، استقبالیے سے خطاب
پیر 22 دسمبر 2014 21:56
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ سانحہ پشاورمیں معصوم بچوں نے قربانیاں دے کر پوری قوم کومتحدکردیاہے کچھ عناصر کو قومی یکجہتی پسندنہیں اسی لیے وہ قومی یکجہتی کی فضاتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں ملک میں امن جزاوسزاکے قانون میں مضمرہے شریعت مصطفیﷺ ہی سے مسائل کاحل ممکن ہے TTPسمیت تمام سزائے موت کے منتظر دہشت گردوں کوبلاتفریق پھانسیاں دی جائیں قومی سیکوریٹی کے لیے جامع ترین پالیسی بنائی جائے اور 2015کوامن کاسال قراردیاجائے۔
وہ سانحہ پشاور کے شہداء ،زخمیوں ،لواحقین کے لیے خصوصی دعااور کارکنان کے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی ،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیداور جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ حکمرانوں کی سیکوریٹی کے لیے بڑے بڑے انتظامات ہیں لیکن عوام کی حفاظت کاکوئی بندوبست نہیں ہے ،پیٹرول سستاہونے کے باوجوداشیاکی قیمتیں کم ہوئی ہیں نہ ٹرانسپورٹس کے کرایے کم کیے گئے ہیں پرائیوٹ ٹرانسپورٹس کے کرایے توایک طرف پی آئی اے اور ریلوے سرکاری ادارے ہیں ان کے کرایے بھی کم نہیں کیے گئے ۔
سیاسی قائدین سڑکیں تک بیچ دیتے ہیں زمینوں پر قبضے کراتے ہیں محض معافی ناموں پر سب کچھ بخش دیاجاتاہے میڈیابال کی کھال نکال لیتاہے مگر اسے یہ نظرنہیں آتا۔حکمرانوں نے زراعت کوتباہی کے دہانے پر کھڑاکردیاہے اکتوبر میں کرشنگ شروع کی جاتی ہے دسمبر میں بھی سندھ کی 22شوگرملیں بندہیں ۔انھوں نے کہاکہ سانحہٴ پشاور بہت بڑاسانحہ ہے اس سانحے نے ہرآنکھ کواشک بارکردیاہے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پہلے شخصیت ہیں جوپشاور میں اسپتالوں میں سب سے پہلے پہنچے اور خون کاعطیہ دیا،الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاورمیں امدادی کام کیا۔ قومی کانفرنس میں امیرجماعت اسلامی نے 2015کوامن کاسال قراردینے کی تجویزپیش کی جسے سب نے سراہاجماعت اسلامی کاایجنڈاتعمیر کاایجنڈاہے ملکی یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار کیا ہے۔ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے مزیدکہاکہ مینارپاکستان لاہورمیں جماعت اسلامی کااجتماع عام تاریخ سازتھاجس میں کارکنان نے امیرجماعت اسلامی سے عہدکیاتھاکہ رزق حرام،جھوٹ ،غیبت سے بچیں گے نماز،اطاعت ِاللہ ،اطاعت رسول،والدین کی فرماں برداری کریں گے کارکنان عہدکی پاس داری کریں اور اپنا رشتہ قرآن وسنت سے مضبوط کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.